المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11626
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كديرٍ الْكِنْدِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ يُسَبِّحُونَ فِي غَدِيرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِيُسَبِّحْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمْ إِلَى صَاحِبِهِ» فَسَبَّحَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ إِلَى صَاحِبِهِ وَبَقِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، فَسَبَّحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ حَتَّى عَانَقَهُ، وَقَالَ: «أَنَا إِلَى صَاحِبِي أَنَا إِلَى صَاحِبِي»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ ایک تالاب میں تیراکی کر رہے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر آدمی اپنے ساتھی کی طرف تیر کر جائے۔“ چنانچہ ہر آدمی اپنے ساتھی کی طرف تیر کر گیا، اور صرف نبی کریم ﷺ اور ابوبکر رضی اللہ عنہ رہ گئے، تو نبی کریم ﷺ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف تیر کر گئے یہاں تک کہ انہیں گلے لگا لیا، اور فرمایا: ”میں اپنے ساتھی کی طرف، میں اپنے ساتھی کی طرف۔“