المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11613
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، عَنِ النَّضْرِ أَبِي عُمَرَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحْرَسُ، فَكَانَ يُرْسِلُ مَعَهُ عَمُّهُ أَبُو طَالِبٍ كُلَّ يَوْمٍ رِجَالًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يَحْرُسُونَهُ، حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ} [المائدة: ٦٧] إِلَى قَوْلِهِ {وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ} [المائدة: ٦٧] ، فَأَرَادَ عَمُّهُ أَنْ يُرْسِلَ مَعَهُ مَنْ يَحْرُسُهُ فَقَالَ: «يَا عَمِّ إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ عَصَمَنِي مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کی حفاظت کی جاتی تھی، چنانچہ آپ کے چچا ابوطالب ہر روز بنو ہاشم کے کچھ افراد آپ کے ساتھ بھیجتے تھے جو آپ کی حفاظت کرتے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”اے رسول! جو کچھ آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ پہنچا دیں“ سے ”اور اللہ آپ کو لوگوں سے بچائے گا“ تک [سورۃ المائدہ: 67]، تو آپ کے چچا نے چاہا کہ آپ کے ساتھ کوئی محافظ بھیج دیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے چچا! اللہ عزوجل نے مجھے جن و انس سے محفوظ فرما دیا ہے۔“