حدیث نمبر: 1161
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ مَطِيرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: قَالَ لِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ: أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ قَدْ تَنَافَسُوا الذَّهَبَ، وَالْفِضَّةَ، فَادْعُ بِهَذِهِ الدَّعَوَاتِ، اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَأَسْأَلُكَ عَزِيمَةَ الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ، وَالصَّبْرَ عَلَى بَلَائِكَ، وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَالرِّضَا بِقَضَائِكَ، وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا، وَلِسَانًا صَادِقًا، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ»
ترجمہ

ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: کیا میں تمہیں ایک دعا نہ سکھاؤں جو مجھے رسول اللہ ﷺ نے سکھائی تھی؟ انہوں نے کہا: ”جب تم دیکھو کہ لوگ سونے اور چاندی کی حرص میں مبتلا ہو گئے ہیں، تو یہ دعائیں مانگو: اے اللہ! میں تجھ سے دین کے معاملے میں ثابت قدمی مانگتا ہوں، اور نیکی کی مضبوط نیت مانگتا ہوں، اور تیری نعمت کا شکر، تیری آزمائش پر صبر، تیری اچھی عبادت اور تیری تقدیر پر رضا مانگتا ہوں، اور میں تجھ سے سلامت دل اور سچی زبان مانگتا ہوں، اور تو جو بھلائی جانتا ہے اس میں سے مانگتا ہوں، اور جو برائی تو جانتا ہے اس سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور جو تو جانتا ہے اس پر تجھ سے بخشش مانگتا ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1161
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 25، حدیث 1172