المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11596
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ مَا يَكْفِي مِنَ الْغُسْلِ؟ فَقَالَ: صَاعٌ وَمُدٌّ لِلْوُضُوءِ فَقَالَ رَجُلٌ: مَا يَكْفِينِي قَالَ: «لَا أُمَّ لَكَ فَيَكْفِي مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: غسل کے لیے کتنا پانی کافی ہے؟ انہوں نے فرمایا: ایک صاع، اور وضو کے لیے ایک مد۔ اس شخص نے کہا: میرے لیے تو یہ کافی نہیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تیری ماں نہ رہے! یہ تو اس ذات کے لیے کافی تھا جو تجھ سے بہتر تھی، یعنی رسول اللہ ﷺ کے لیے۔