المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11594
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: دَخَلَ عَلِيٌّ عَلَى فَاطِمَةَ يَوْمَ أَحَدٍ فَقَالَ: خُذِي هَذَا السَّيْفَ غَيْرَ ذميمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَئِنْ كُنْتَ أَحْسَنْتَ الْقِتَالَ لَقَدْ أَحْسَنَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ وَأَبُو دُجَانَةَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ احد کے دن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: یہ تلوار لے لو، یہ بے عیب ہے (یعنی اس سے خوب لڑائی ہوئی)۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نے اچھی لڑائی کی ہے تو سہل بن حنیف اور ابودجانہ سماک بن خرشہ نے بھی اچھی لڑائی کی ہے۔“