حدیث نمبر: 1159
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَزِيزٍ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا أَصْبَحَ وَأَمْسَى أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذَا الْيَوْمِ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ، اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَسُوءِ الْكِبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ»
ترجمہ

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ صبح اور شام کے وقت فرمایا کرتے: ”ہم نے صبح کی اور بادشاہت اللہ کی ہو گئی، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اے اللہ! ہم تجھ سے اس دن کی بھلائی اور اس کے بعد کی بھلائی مانگتے ہیں، اور اس دن کی برائی اور اس کے بعد کی برائی سے تیری پناہ چاہتے ہیں، اے اللہ! میں سستی اور بری بڑھاپے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور جہنم کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1159
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 24، حدیث 1170