حدیث نمبر: 11581
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، أَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أُمَّهُ تُوُفِّيَتْ فَهَلْ يَنْفَعُهَا أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» فَقَالَ: إِنَّ لِي مَخْرَفَةً فَأُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِهَا عَنْهَا. قَالَ رَوْحٌ: الْمخرفةُ النَّخْلُ
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ اس کی ماں فوت ہو گئی ہیں تو کیا انہیں فائدہ ہو گا اگر وہ ان کی طرف سے صدقہ کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک باغ (مخرفہ) ہے، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے وہ ان کی طرف سے صدقہ کر دیا۔ (راوی) روح کہتے ہیں: مخرفہ سے مراد کھجور کا باغ ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11581
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 246، حدیث 11631