المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11569
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «إِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَأَى رَبَّهُ» قَالَ عِكْرِمَةُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، أَلَيْسَ اللهُ يَقُولُ: {لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ} [الأنعام: ١٠٣] فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «لَا أُمَّ لَكَ إِنَّمَا ذَلِكَ إِذَا خَلَا بكَيْفيةٍ لَمْ يَقُمْ لَهُ بَصَرٌ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”بے شک محمد ﷺ نے اپنے رب کو دیکھا ہے۔“ عکرمہ نے عرض کیا: اے ابوعباس! کیا اللہ نہیں فرماتا: ”نگاہیں اسے نہیں پا سکتیں، اور وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے“ [سورۃ الانعام: 103]؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تیری ماں نہ رہے! یہ تو اس وقت کی بات ہے جب وہ کسی ایسی کیفیت میں ظاہر ہو کہ نگاہ اسے برداشت نہ کر سکے۔