المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11551
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أُمِّي مَاتَتْ وَلَمْ تَحُجَّ، وَلَمْ تُوصِ أَفَأَحُجُّ عَنْهَا؟ قَالَ: «أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكِ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ؟»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: میری ماں فوت ہو گئیں اور انہوں نے حج نہیں کیا تھا، نہ اس کی وصیت کی تھی، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بتاؤ اگر تمہاری ماں پر قرض ہوتا اور تم اسے ادا کرتے (تو کیا کافی نہ ہوتا)؟“