المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11549
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي ظَاهَرْتُ مِنَ امْرَأَتِي وقَرَبْتُها قَبْلَ أَنْ أُكَفِّرَ قَالَ: «وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟» قَالَ: رَأَيْتُ سَاقَهَا فِي الْقَمَرِ فَأَصَبْتُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اعْتَزِلْهَا حَتَّى تُكَفِّرَ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا، پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے ہی میں نے اس سے قربت کر لی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تجھے اس پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے عرض کیا: میں نے چاندنی میں اس کی پنڈلی دیکھ لی تو میں اس کے پاس چلا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تک کفارہ ادا نہ کر لے اس سے الگ رہ۔“