المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11536
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُرَيْشٌ فِي الْعَتِيرَةِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ نَعْتِرُ فِي رَجَبٍ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعِتْرٌ كَعِتْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَلَكِنْ مَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَذْبَحَ لِلَّهِ فَيَأْكُلَ وَيَتَصَدَّقَ فَلْيَفْعَلْ» ، وَكَانَ عِتْرُهُمْ أَنَّهُمْ يَذْبَحُونَ ثُمَّ يَعْمِدُونَ إِلَى دِمَاءِ ذَبَائِحِهِمْ فَيَمْسَحُونَ بِهَا رُءُوسَ نُصُبِهمْترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: قریش نے رسول اللہ ﷺ سے عتیرہ کی اجازت مانگی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم رجب میں عتیرہ کرتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا جاہلیت کی عتیرہ جیسی عتیرہ؟ البتہ تم میں سے جو شخص اللہ کے لیے ذبح کر کے کھانا چاہے اور صدقہ کرنا چاہے تو ایسا کر لے۔“ اور ان کی عتیرہ یہ تھی کہ وہ ذبح کرتے، پھر اپنے ذبیحوں کے خون کی طرف جا کر اپنے بتوں کے سروں پر اسے مل دیا کرتے تھے۔