المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11497
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، قَالَا: أَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، قَالَا: ثنا عَمْرٌو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَعَنَ اللهُ منْ وَالَى غَيْرَ مَوَالِيهِ، لَعَنَ اللهُ منْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ، لَعَنَ اللهُ مَنْ كَمَّهَ أَعْمَى عَنِ الطَّرِيقِ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَيْهِ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللهِ، وَلَعَنَ اللهُ منْ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ، وَلَعَنَ اللهُ منْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس پر لعنت کرے جو اپنے آزاد کرنے والوں کے سوا کسی اور کی طرف اپنی ولاء منسوب کرے، اللہ اس پر لعنت کرے جو زمین کی حدیں بدلے، اللہ اس پر لعنت کرے جو کسی اندھے کو راستے سے بھٹکا دے، اور اللہ اس پر لعنت کرے جو اپنے والدین پر لعنت کرے، اور اللہ اس پر لعنت کرے جو غیر اللہ کے نام پر ذبح کرے، اور اللہ اس پر لعنت کرے جو کسی جانور سے بدفعلی کرے، اور اللہ اس پر لعنت کرے جو قومِ لوط کا سا عمل کرے، اور اللہ اس پر لعنت کرے جو قومِ لوط کا سا عمل کرے، اور اللہ اس پر لعنت کرے جو قومِ لوط کا سا عمل کرے۔“