المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بريدة بن الحصيب الأسلمي يكنى أبا عبد الله باب: سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 1146
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ صَالِحٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِي اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ إِلَى السُّوقِ قَالَ: «اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا السُّوقِ، وَخَيْرِ مَا فِيهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا، اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً، أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً»ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ جب بازار کی طرف نکلتے تو فرماتے: ”اے اللہ! میں تجھ سے اس بازار کی بھلائی اور اس میں جو کچھ ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور اس کی برائی اور جو کچھ اس میں برائی ہے اس سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ اس میں کوئی جھوٹی قسم کھاؤں یا خسارے کا سودا کروں۔“