حدیث نمبر: 1145
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ الْأَسَدِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِِيعِ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ قَاضِيَانِ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ فِي الْجَنَّةِ، قَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ الْحَقِّ وَهُوَ يَعْلَمُ، فَهُوَ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ الْحَقِّ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ، فَهُوَ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ قَضَى بِالْحَقِّ وَهُوَ يَعْلَمُ، فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ» قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: " خَالَفَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ رَحِمَهُ اللهُ النَّاسَ فِي هَذَا الرَّجُلِ، فَقَالَ عَبَّادٌ: وَحَدَّثَنَا عَنْهُ الْمُطَيَّنُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَالتِّرْمِذِيُّ، وَغَيْرُهمْ فَقَالُوا: عُبَادَةُ بْنُ زِيَادٍ "
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قاضی تین قسم کے ہیں، دو جہنم میں اور ایک جنت میں، ایک وہ قاضی جس نے جان بوجھ کر ناحق فیصلہ کیا، وہ جہنم میں ہے، اور ایک وہ قاضی جس نے بغیر علم کے ناحق فیصلہ کیا، وہ بھی جہنم میں ہے، اور ایک وہ قاضی جس نے جان بوجھ کر حق کے مطابق فیصلہ کیا، وہ جنت میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبداللہ بن احمد رحمہ اللہ نے اس راوی (کے نام) میں لوگوں کی مخالفت کی، چنانچہ عباد نے کہا، اور ہمیں اس سے مطین، محمد بن عثمان بن ابی شیبہ، ترمذی اور دیگر نے بیان کیا، تو انہوں نے (اس کا نام) عبادہ بن زیاد بتایا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1145
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 21، حدیث 1156