المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11457
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، أَنَّ نَاسًا مُسْلِمِينَ كَانُوا مَعَ مُشْرِكِينَ يُكَثِّرُونَ سَوَادَ الْمُشْرِكِينَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَأْتِي السَّهْمُ برمايةٍ فَيُصِيبُ أَحَدَهُمْ، فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ لَهِيعَةَترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کچھ مسلمان مشرکین کے ساتھ رہتے تھے اور رسول اللہ ﷺ کے خلاف مشرکین کی تعداد بڑھاتے تھے، پھر کوئی تیر کسی نشانے سے آ کر ان میں سے کسی کو لگتا - آگے وہی مضمون ہے جو ابن لہیعہ کی روایت میں گزرا۔