المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11433
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ، ثنا عَامِرُ بْنُ سَيَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ إِلَيْهِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ، فَإِنْ عَادَ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ اسْتَغْفَرَ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِي، وَإِنْ عَادَ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ اسْتَغْفَرَ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ» فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا للعائدِ فَمَا لِلْمَرِيضِ؟ قَالَ: «أَضْعَافُ هَذَا»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کسی مریض کی عیادت کرے وہ رحمت میں گھستا چلا جاتا ہے، جب اس کے پاس بیٹھے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، اگر دن کے شروع میں عیادت کرے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے ہیں، اور اگر دن کے آخر میں عیادت کرے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے ہیں۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! یہ عیادت کرنے والے کے لیے ہے، مریض کے لیے کیا ہے؟ فرمایا: ”اس سے کئی گنا زیادہ۔“