المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11383
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِلَّهِ عَلِيِّ بُدْنًا وَأَنَا مُوسِرٌ وَلَا أَجِدُهَا، قَالَ: «اذْبَحْ شَاةً»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اللہ کے لیے ایک اونٹ قربان کرنے کی نذر مانی تھی، میں مالدار بھی ہوں لیکن مجھے اونٹ نہیں مل رہا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک بکری ذبح کر دو۔“