المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11363
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا رَوْحٌ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِمَيْمُونَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلَّا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا؟» قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: «إِنَّ دِبَاغَ الْأَدِيمِ طُهُورُهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ لوگوں نے کہا: یہ تو مردار ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چمڑے کو دباغت دینا ہی اس کی پاکی ہے۔“