المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11341
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْباعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَهَى عَنِ الاغتيالِ، ثُمَّ قَالَ: «لَوْ ضَرَّ أَحَدًا لِضَرَّ فَارِسَ وَالرُّومَ» . قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ: " وَالِاغْتِيَالُ: أَنْ يَطَأَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ تُرْضِعُ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے 'اغتیال' سے منع فرمایا، پھر فرمایا: ”اگر یہ کسی کو نقصان پہنچاتا تو فارس اور روم کو ضرور پہنچاتا۔“
ابن بکیر کہتے ہیں: اغتیال سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنی بیوی سے اس حال میں مباشرت کرے جبکہ وہ بچے کو دودھ پلا رہی ہو۔