المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11340
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا وَرْقَاءُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: " {وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ} [البقرة: ١٨٤] قَالَ: «يُكَلَّفُونَهُ» ، {فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ} [البقرة: ١٨٤] «وَاحِدٍ» ، {فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا} [البقرة: ١٨٤] «فَزَادَ طَعَامَ مِسْكِينٍ آخَرَ لَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ» ، {فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ} [البقرة: ١٨٤] «لَا يُرَخَّصُ فِي هَذَا إِلَّا لِلْكَبِيرِ الَّذِي لَا يُطِيقُ الصِّيَامَ أَوْ مَرِيضٍ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يُشْفَى»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”اور جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہیں“ [سورۃ البقرہ: 184] فرمایا: یعنی جن پر روزہ مشکل سے واجب کیا گیا ہو۔ ”ایک مسکین کو کھانا کھلانا فدیہ ہے“ [سورۃ البقرہ: 184] یعنی ایک مسکین کا کھانا۔ ”پھر جو کوئی اپنی خوشی سے زیادہ نیکی کرے“ [سورۃ البقرہ: 184] یعنی ایک اور مسکین کا کھانا بڑھا دے، یہ حکم منسوخ نہیں ہوا۔ ”تو یہ اس کے لیے بہتر ہے“ [سورۃ البقرہ: 184] یہ رخصت صرف اس بوڑھے کو ہے جو روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو، یا ایسے مریض کو جسے یقین ہو کہ وہ شفا نہیں پائے گا۔