المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11309
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ، ح، وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «صَلَّى نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ يَوْمَ فِطْرٍ رَكْعَتَيْنِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، ثُمَّ خَطَبَ بَعْدَ الصَّلَاةِ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِ بِلَالٍ فَانْطَلَقَ إِلَى النِّسَاءِ فَخَطَبَهُنَّ، ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا بَعْدَمَا قَفَا مِنْ عِنْدَهُنَّ أَنْ يَأْتِيَهُنَّ فَيَأْمُرَهُنَّ أَنْ يَتَصَدَّقْنَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اللہ ﷺ نے عید الفطر کے دن لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی، نہ اذان تھی نہ اقامت، پھر نماز کے بعد خطبہ دیا، پھر بلال رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر عورتوں کی طرف گئے اور انہیں خطبہ دیا، پھر جب ان سے واپس پلٹے تو بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ دوبارہ ان کے پاس جائیں اور انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیں۔