❮
❯
حدیث نمبر: 11221
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الضَّمْرِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: إِنِّي أُسَافِرُ فَأَقْصِرُ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا: لَيْسَ بِقَصْرٍ، وَلَكِنَّهُ تَمَامُهَا وَسُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آمِنًا لَا يَخَافُ إِلَّا اللهَ فَصَلَّى اثْنَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ»
ترجمہ

حمید ضمری رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: میں سفر کرتا ہوں تو سفر میں نماز قصر کرتا ہوں؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ قصر نہیں بلکہ یہی نماز کی پوری صورت ہے اور نبی کریم ﷺ کی سنت ہے، رسول اللہ ﷺ امن کی حالت میں نکلے تھے، آپ ﷺ کو اللہ کے سوا کسی کا خوف نہ تھا، اس کے باوجود واپسی تک دو ہی رکعتیں پڑھیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11221
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 131، حدیث 11268