المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمر بن عطاء بن أبي الخوار، عن ابن عباس باب: عمر بن عطاء بن ابی خوار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11220
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: بَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَأْكُلُ عَرْقًا أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ فَوَضَعَهُ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہڈی سے گوشت کھا رہے تھے کہ مؤذن آ گیا، آپ ﷺ نے وہ ہڈی رکھ دی، پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے اور پانی ہاتھ نہیں لگایا (نیا وضو نہیں کیا)۔