المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11108
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ صَالِحٍ الْهَرَوِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا زَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا مِنْ فَاطِمَةَ، قَالَتْ: زَوَّجْتَنِي مِنْ عائلٍ لَا مَالَ لَهُ، فَقَالَ لَهَا: «أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ يَكُونَ اللهُ اطَّلَعَ إِلَى الْأَرْضِ فَاخْتَارَ مِنْهَا رَجُلَيْنِ جَعَلَ أَحَدَهُمَا أَبَاكِ وَالْآخَرَ زَوْجَكِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب نبی کریم ﷺ نے علی رضی اللہ عنہ کی شادی فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کی تو انہوں نے عرض کیا: آپ نے میری شادی ایک ایسے تنگ دست آدمی سے کر دی جس کے پاس مال نہیں۔ تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ اللہ نے زمین کی طرف نظر کی اور اس میں سے دو مردوں کو منتخب کیا، ایک کو تمہارا باپ اور دوسرے کو تمہارا شوہر بنایا؟“