حدیث نمبر: 11069
حَدَّثَنَا الْحَضْرَمِيُّ، ثنا لَيْثُ بْنُ هَارُونَ الْعُكْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ إِذْ قَالَ: «آمِينَ» ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ، فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ فَأَبْعَدَهُ اللهُ قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمْ فَمَاتَ وَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأَبْعَدَهُ اللهُ قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، وَمَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ، فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأَبْعَدَهُ اللهُ قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ "
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ منبر پر تھے کہ اچانک تین بار فرمایا: ”آمین۔“ تو اس بارے میں آپ ﷺ سے پوچھا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، اللہ اسے دور کر دے، کہیے: آمین۔ تو میں نے کہا: آمین۔ جو اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پائے اور اس کی مغفرت نہ ہو، اللہ اسے دور کر دے، کہیے: آمین۔ تو میں نے کہا: آمین۔ اور جو رمضان پائے اور اس کی مغفرت نہ ہو، اللہ اسے دور کر دے، کہیے: آمین۔ تو میں نے کہا: آمین۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11069
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 82، حدیث 11115