المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11068
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، عَنْ مِقْسَمٍ، وَمُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، {اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ} [البقرة: ٢٥٧] قَالَ: «هُمْ قَوْمٌ كَانُوا كَفَرُوا بِعِيسَى فَآمَنُوا بِمُحَمَّدٍ» ، {وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ} [البقرة: ٢٥٧] «هُمْ قَوْمٌ آمَنُوا بِعِيسَى، فَلَمَّا بُعِثَ مُحَمَّدٌ كَفَرُوا بِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان ”اللہ ایمان والوں کا کارساز ہے، وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے“ [البقرہ: 257] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”یہ وہ لوگ ہیں جو عیسیٰ علیہ السلام کا انکار کرتے تھے، پھر محمد ﷺ پر ایمان لے آئے۔“ اور ”جن لوگوں نے کفر کیا ان کے کارساز طاغوت ہیں، وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں“ [البقرہ: 257] کے بارے میں فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لائے تھے، پھر جب محمد ﷺ مبعوث ہوئے تو ان کا انکار کر دیا۔“