المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11021
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، وَعَنِ الْحَبَالَى أَنْ يُوطِئْنَ حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنِّ، وَعَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ، وَعَنْ بَيْعِ الْمَغْنَمِ حَتَّى يُقْسَمَ، وَعَنْ قَتْلِ الْوِلْدَانِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے، حاملہ (قیدی عورتوں) سے ہمبستری کرنے سے یہاں تک کہ وہ اپنے پیٹ کا بچہ جن لیں، ہر کچلی والے درندے کو کھانے سے، غنیمت کے مال کو تقسیم سے پہلے بیچنے سے، اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔“