المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11019
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتِ الْآيَةُ {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا} [التوبة: ١٠٨] بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُوَيْمِرِ بْنِ سَاعِدَةَ فَقَالَ: «مَا هَذَا الطُّهُورُ الَّذِي أَثْنَى الله عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْكُمْ؟» فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ مَا خَرَجَ مِنَّا رَجُلٌ وَلَا امْرَأَةٌ مِنَ الْغَائِطِ إِلَّا غَسَلَ فَرْجَهُ - أَوْ قَالَ: مَقْعَدَتَهُ - " فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هُوَ هَذَا»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں“ [التوبۃ: 108] تو نبی کریم ﷺ نے عویمر بن ساعدہ رضی اللہ عنہ کے پاس (کسی کو) بھیجا اور پوچھا: ”یہ کون سی طہارت ہے جس پر اللہ عزوجل نے تمہاری تعریف کی ہے؟“ تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی مرد یا عورت قضائے حاجت سے نہیں نکلتا مگر اپنی شرمگاہ - یا فرمایا: نشست گاہ - دھو لیتا ہے۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہی وہ (طہارت) ہے۔“