المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا مِلْحَانُ بْنُ سُلَيْمَانَ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيُّ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَهُمَا يضحكانِ، فَلَمَّا رَأَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكَتَا فَقَالَ لَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَكُمَا كُنْتُمَا تَضْحَكَانِِ، فَلَمَّا رَأَيْتُمَانِي سَكَتُّما؟» فَبَادَرَتْ فَاطِمَةُ فَقَالَتْ: بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ هَذَا: أَنَا أَحَبُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ مِنْكِ، فَقُلْتُ: بَلْ أَنَا أَحَبُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْكَ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: «يَا بُنَيَّةُ لَكِ رِقَّةُ الْوَلَدِ، وَعَلِيٌّ أَعَزُّ عَلَيَّ مِنْكِ»...راوی کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ علی اور فاطمہ رضی اللہ عنہما کے پاس تشریف لائے، وہ دونوں ہنس رہے تھے، جب انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو خاموش ہو گئے۔ تو نبی کریم ﷺ نے ان دونوں سے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا، تم ہنس رہے تھے، پھر جب مجھے دیکھا تو خاموش ہو گئے؟“ تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے پہل کرتے ہوئے عرض کیا: میرے باپ آپ پر قربان ہوں، یا رسول اللہ! انہوں نے (یعنی علی نے) کہا: میں رسول اللہ ﷺ کو تم سے زیادہ محبوب ہوں، تو میں نے کہا: بلکہ میں رسول اللہ ﷺ کو تم سے زیادہ محبوب ہوں۔ تو رسول اللہ ﷺ مسکرائے اور فرمایا: ”اے میری بیٹی! تجھے اولاد کی نرمی حاصل ہے، اور علی مجھے تجھ سے زیادہ عزیز ہیں۔“