المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11006
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اغْزُوا تَغْنَمُوا بَنَاتَ الْأَصْفَرِ» فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: إِنَّهُ ليَفْتِنُكُمْ بِالنِّسَاءِ " فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفُتِنِّي} [التوبة: ٤٩] "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جہاد کرو، تمہیں بنات الاصفر (رومی عورتیں) بطور مالِ غنیمت ملیں گی۔“ تو کچھ منافقین نے کہا: یہ تو ہمیں عورتوں کے ذریعے فتنے میں ڈالے گا۔ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ مجھے اجازت دیں اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیں“ [التوبۃ: 49]۔