المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن معقل بن مقرن المزني، عن بلال باب: عبداللہ بن معقل بن مقرن مزنی کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1078
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِيُّ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةُ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: «أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُوذِنُهُ بِالصَّلَاةِ وَهُوَ يُرِيدُ الصِّيَامَ، فَشَرِبَ، ثُمَّ نَاوَلَنِي فَشَرِبْتُ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ فَصَلَّى بِنَا»ترجمہ
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا کہ آپ کو نماز کی اطلاع دوں اور آپ روزہ رکھنا چاہتے تھے، تو آپ ﷺ نے پانی پیا، پھر مجھے دیا تو میں نے بھی پیا، پھر آپ ﷺ نماز کے لیے نکلے اور ہمیں نماز پڑھائی۔