المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن أبي سعيد المقبري عن ابن عباس باب: سعید بن ابی سعید مقبری کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10777
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمُنْذِرُ الْقَزَّازُ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جَنَازَةٍ، فَأَجْهَرَ قِرَاءَةَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَقَالَ: أَحْبَبْتُ أَنْ يَعْلَمَ النَّاسُ وَأَنْ تَعْلَمُوا أَنَّهَا السُّنَّةُترجمہ
سعید بن ابی سعید مقبری بیان کرتے ہیں: انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے جنازے کی نماز پڑھی تو انہوں نے سورۃ الفاتحہ بلند آواز سے پڑھی، پھر فرمایا: میں چاہتا تھا کہ لوگ جان لیں اور تم بھی جان لو کہ یہ سنت ہے۔