المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ناعم مولى أم سلمة عن ابن عباس باب: ناعم، اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10776
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ نَاعِمًا أَبَا عَبْدِ اللهِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: " رَأَى رَسُولُ اللهِ حِمَارًا مَوْسُومَ الْوَجْهِ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: فَوَاللهِ لَا أَسِمُهُ إِلَّا أَقْصَى شَيْءٍ مِنَ الْوَجْهِ، فَأَمَرَ بِحِمَارٍ لَهُ فَكُوِيَ فِي جَاعِرَتَيْهِ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک گدھا دیکھا جس کے چہرے پر داغ لگایا گیا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے ناپسند فرمایا۔ اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں اب اس گدھے کے چہرے کے سوا کسی اور جگہ پر داغ نہیں لگاؤں گا۔ راوی کہتے ہیں: تو آپ ﷺ نے اپنے ایک گدھے کے بارے میں حکم دیا کہ اس کی دونوں سرینوں پر داغ لگا دیا جائے۔