المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الحويرث عن ابن عباس باب: ابوحویرث کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10764
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاتَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ، وَأَبُو بَكْرٍ وَهُوَ بِمَنْزِلَتِهِ، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ابْنُ سِتٍّ وَخَمْسِينَ، وَعُثْمَانُ ابْنُ إِحْدَى وَثَمَانِينَترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی وفات اس وقت ہوئی جب آپ ﷺ کی عمر پینسٹھ (65) برس تھی، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات بھی اسی عمر میں ہوئی، اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی وفات چھپن (56) برس کی عمر میں، اور عثمان رضی اللہ عنہ کی وفات اکیاسی (81) برس کی عمر میں ہوئی۔