المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن يسار عن ابن عباس باب: عطاء بن یسار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، ثنا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَلَا أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَاغْتَرَفَ غَرْفَةً فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَى فَجَمَعَ بِهَا يَدَيْهِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ أَخَذَ أُخْرَى فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ اغْتَرَفَ غَرْفَةً أُخْرَى فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَةً مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ خَفَضَ يَدَهُ فَمَسَحَ بِهَا رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ، ثُمَّ اغْتَرَفَ غَرْفَةً أُخْرَى، فَرَشَّ عَلَى رِجْلَيْهِ وَفِيهِمَا النَّعْلُ، وَالْيُسْرَى مِثْلُ ذَلِكَ، وَمَسَحَ بِأَسْفَلِ النَّعْلَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَاسیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا میں تمہیں نہ دکھاؤں کہ رسول اللہ ﷺ کیسے وضو کیا کرتے تھے؟ چنانچہ انہوں نے پانی کا ایک برتن منگوایا، ایک چلو پانی لے کر کلی کی اور ناک میں ڈالا، پھر دوسرا چلو لے کر دونوں ہاتھوں میں جمع کیا اور اپنا چہرہ دھویا، پھر دوسرا چلو لے کر دایاں ہاتھ دھویا، پھر ایک اور چلو لے کر بایاں ہاتھ دھویا، پھر پانی کی ایک مٹھی لے کر اپنا ہاتھ نیچے کیا اور اس سے اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا، پھر ایک اور چلو لے کر اپنے پاؤں پر چھڑکا، جبکہ ان میں جوتا پہنا ہوا تھا، اور اسی طرح بایاں پاؤں بھی، اور جوتوں کے تلوؤں کا مسح کیا، پھر فرمایا: اسی طرح (رسول اللہ ﷺ وضو کیا کرتے تھے)۔