حدیث نمبر: 1069
وَعَنْ بِلَالٍ، أَنَّهُ كَانَ يُؤَذِّنُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ يُؤَذِّنُ: " اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، ثُمَّ يَنْحَرِفُ عَنْ يَمِينِ الْقِبْلَةِ، فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، ثُمَّ يَنْحَرِفُ فَيَسْتَقْبِلُ خَلْفَ الْقِبْلَةِ، فَيَقُولُ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، ثُمَّ يَنْحَرِفُ عَنْ يَسَارِهِ، فَيَقُولُ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، ثُمَّ يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، فَيَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَكَانَ يُقِيمُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُفْرِدُ الْإِقَامَةَ، فَيَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ "
ترجمہ

سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے لیے اذان دیا کرتے تھے، اور یوں اذان دیتے: ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“ پھر قبلے کی دائیں جانب رخ پھیر کر کہتے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں“ پھر رخ پھیر کر قبلے کے پیچھے کی طرف منہ کرتے اور کہتے: ”نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ“ پھر اپنی بائیں جانب رخ پھیرتے اور کہتے: ”کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ“ پھر قبلہ رخ ہو کر کہتے: ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“ اور نبی کریم ﷺ کے لیے اقامت بھی کہا کرتے، اور اقامت کے الفاظ ایک ایک بار کہتے: ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، نماز کھڑی ہو گئی، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1069
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 353، حدیث 1073