المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير عن ابن عباس باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10672
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِقُصَّةٍ فَقَالَ: «إِنَّ نِسَاءَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كُنَّ يَجْعَلْنَ هَذَا فِي رُءُوسِهِنَّ، فَلُعِنَّ وَحُرِّمَ عَلَيْهِنَّ الْمَسَاجِدُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بالوں کا ایک جوڑا (مصنوعی بالوں کا لچھا) لے کر باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”بنی اسرائیل کی عورتیں اسے اپنے سروں میں لگایا کرتی تھیں، تو ان پر لعنت کی گئی اور ان پر مسجدیں حرام کر دی گئیں۔“