المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن عبد الله بن عباس عن أبيه باب: علی بن عبداللہ بن عباس کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 10607
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو الْيَامِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ اسْتَاكَ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وَيَقْرَأُ {إِنَّ فِي اخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ} [يونس: ٦] إِلَى آخِرِ الْآيَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ فِي النَّوْمِ، ثُمَّ قَامَ فَفَعَلَ مِثْلَهَا، ثُمَّ أَتَى مَضْجَعَهُ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ كَمَا فَعَلَ أَوَّلَ مَرَّةٍ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِثَلَاثٍ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب رات کو بیدار ہوتے تو مسواک کرتے، پھر وضو فرماتے اور یہ آیت پڑھتے: ”بے شک رات اور دن کے بدلتے رہنے میں...“ [سورۃ یونس: 6] دو آیتوں کے آخر تک، پھر کھڑے ہو کر دو رکعتیں پڑھتے، پھر لیٹ کر سو جاتے یہاں تک کہ نیند میں سانس کی آواز آنے لگتی، پھر کھڑے ہو کر پہلے جیسی نماز پڑھتے، پھر اپنے بستر پر آتے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعتیں پڑھتے، پھر پہلی بار کی طرح کرتے، پھر تین رکعت وتر پڑھتے۔