المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الطفيل عن ابن عباس باب: ابوطفیل کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10583
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ مَكَّةَ قَالَ: «إِنَّ الْقَوْمَ قَدْ زَعَمُوا أَنَّكُمْ قَدْ هَلَكْتُمْ هَزْلًا وَجُوعًا، فَارْمُلُوا إِذَا دَخَلْتُمْ وَاسْتَلَمْتُمْ ثَلَاثَةَ أَشْوَاطٍ» ، فَفَعَلُوا، فَقَالَ أَهْلُ مَكَّةَ: مَا نَرَى الْقَوْمَ إِلَّا أَقْوِيَاءَ، وَقَدْ زَعَمْتُمْ أَنَّهُمْ قَدْ هَلَكُوا هَزْلًاترجمہ
(سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ) نبی کریم ﷺ نے جب مکہ میں داخل ہوئے تو فرمایا: ”لوگوں کا خیال ہے کہ تم کمزوری اور بھوک سے ہلاک ہو گئے ہو، تو جب داخل ہو اور استلام کرو تو تین چکر رمل کے ساتھ کرو۔“ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا، تو اہلِ مکہ نے کہا: ہم تو ان لوگوں کو طاقتور ہی دیکھتے ہیں، حالانکہ تم نے سمجھا تھا کہ وہ کمزوری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔