المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10512
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ، ثنا أَبِي، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ مَعِينٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ مِنَ السَّحُورِ أَذَانُ بِلَالٍ؛ فَإِنَّمَا يُؤَذِّنُ لِيَتَنَبَّهَ نَائِمُكُمْ، وَيَرْجِعَ قَائِمُكُمْ، وَيَعُودُ الْفَجْرُ هَكَذَا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلال کی اذان تم میں سے کسی کو سحری کھانے سے نہ روکے، وہ تو صرف اس لیے اذان دیتے ہیں تاکہ تمہارا سویا ہوا شخص بیدار ہو جائے، اور نماز میں کھڑا شخص واپس آ جائے، اور فجر یوں (سیدھی چوڑائی میں) نمودار ہو۔“