المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10509
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ قُتَيْبَةَ الْحَرَشِيُّ، ثنا الْفَضْلُ الْأَغَرُّ الْكِلَابِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى أَصْحَابِهِ يَوْمًا فَقَالَ لَهُمْ: «هَلْ تَدْرُونَ مَا يَقُولُ رَبُّكُمْ عَزَّ وَجَلَّ؟» قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ: «وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا يُصَلِّيهَا عَبْدٌ لِوَقْتِهَا إِلَّا أَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ صَلَّاهَا لِغَيْرِ وَقْتِهَا إِنْ شِئْتُ رَحْمَتُهُ، وَإِنْ شِئْتُ عَذَّبْتُهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک دن اپنے صحابہ کے پاس سے گزرے تو ان سے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے تمہارا رب عزوجل کیا فرماتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ ﷺ نے یہ بات تین بار دہرائی، پھر فرمایا: ”مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم! جو بندہ اسے (نماز کو) اس کے وقت پر پڑھے گا میں اسے ضرور جنت میں داخل کروں گا، اور جو اسے اس کے وقت کے علاوہ پڑھے، اگر میں چاہوں تو اس پر رحم کروں، اور اگر چاہوں تو اسے عذاب دوں۔“