حدیث نمبر: 10459
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مَلِيحُ بْنُ وَكِيعٍ، ثنا أَبِي، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْ بِشْرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَكَّائِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللهِ وَحُذَيْفَةَ، فَمَرُّوا عَلَيْهِمَا بِامْرَأَةٍ وَرَجُلٍ عَلَى جَمَلٍ قَدْ خُولِفَ وُجُوهُهُمَا، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: هَذَا الَّذِي كُنَّا نَتَحَدَّثُ عَنْهُ، قَالَ: لَا، إِنَّ مَعَ ذَاكَ الْبَارِقَةَ
ترجمہ

یزید بن معاویہ البکائی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ (بن مسعود) اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ان کے پاس سے ایک عورت اور ایک مرد اونٹ پر اس حال میں گزرے کہ ان کے چہرے (پیٹھ کی طرف) پھیرے ہوئے تھے، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: یہی وہ (علامت) ہے جس کی ہم بات کیا کرتے تھے۔ دوسرے نے کہا: نہیں، اس کے ساتھ (بجلی کی) چمک بھی ہوگی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10459
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 213، حدیث 10505