المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مَعْنٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ: كَانَ رَجُلٌ يَعْمَلُ بِالْمَعَاصِي حَتَّى جَمَعَ مِنْ ذَلِكَ مَالًا، فَلَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ قَالَ لِأَهْلِهِ: إِنِ اتَّبَعْتُمْ مَا آمُرُكُمْ بِهِ دَفَعْتُ إِلَيْكُمْ مَالِي، وَإِلَّا لَمْ أَفْعَلْ، قَالُوا: فَإِنَّا سَنَتَّبِعُ مَا أَمَرْتَنَا بِهِ، قَالَ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَحَرِّقُونِي بِالنَّارِ، ثُمَّ دُقُّوا عِظَامِي دَقًّا شَدِيدًا، فَإِذَا رَأَيْتُمْ يَوْمَ رِيحٍ شَدِيدٍ فَاصْعَدُوا إِلَى قُلَّةِ جَبَلٍ فَأَذْرُونِي فِي الرِّيحِ، قَالَ: فَفَعَلُوهَا، قَالَ عَبْدُ اللهِ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَوَقَعَ فِي يَدِ اللهِ، فَقَالَ لَهُ: مَا حَمَلَكَ عَلَى الَّذِي صَنَعْتَ؟ قَالَ: مَخَافَتُكَ، قَالَ: قَدْ غَفَرْتُ لَكَ "سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک آدمی نافرمانیاں کرتا رہا یہاں تک کہ اس نے اس سے مال جمع کر لیا، جب اسے موت آنے لگی تو اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: اگر تم میری کہی ہوئی بات پر عمل کرو گے تو میں تمہیں اپنا مال دے دوں گا، ورنہ نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا: ہم ضرور آپ کی بات پر عمل کریں گے۔ اس نے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے آگ میں جلا دینا، پھر میری ہڈیوں کو خوب باریک پیس دینا، پھر جب تم کسی تیز آندھی والا دن دیکھو تو کسی پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ کر مجھے ہوا میں اڑا دینا۔ تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو وہ اللہ کے قبضہ قدرت میں جا پڑا، اللہ نے اس سے فرمایا: تجھے یہ کام کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ اس نے کہا: تیرے خوف نے۔ اللہ نے فرمایا: میں نے تجھے معاف کر دیا۔“