حدیث نمبر: 10346
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ قِيلَ لِأَهْلِ النَّارِ: إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ فِي النَّارِ عَدَدَ كُلِّ حَصَاةٍ فِي الدُّنْيَا لَفَرِحُوا بِهَا، وَلَوْ قِيلَ لِأَهْلِ الْجَنَّةِ: إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ فِي الْجَنَّةِ عَدَدَ كُلِّ حَصَاةٍ فِي الدُّنْيَا لَحَزِنُوا، وَلَكِنْ جُعِلَ لَهُمُ الْأَبَدُ "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر جہنمیوں سے کہا جائے کہ تم جہنم میں دنیا کے کنکروں کی تعداد کے برابر (مدت) ٹھہرو گے، تو وہ اس پر خوش ہو جائیں گے، اور اگر جنتیوں سے کہا جائے کہ تم جنت میں دنیا کے کنکروں کی تعداد کے برابر (مدت) ٹھہرو گے، تو وہ اس پر غمگین ہو جائیں گے، لیکن (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے لیے ہمیشگی مقرر کر دی گئی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10346
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 179، حدیث 10384