المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ؛ رَجُلٌ ثَارَ عَنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ بَيْنِ حِبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ، فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي، ثَارَ مِنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ مِنْ حِبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي، وَرَجُلٌ غَزَا فِي سَبِيلِ اللهِ فَانْهَزَمَ، فَعَلِمَ مَا عَلَيْهِ فِي الِانْهِزَامِ وَمَا لَهُ فِي الرُّجُوعِ، فَرَجَعَ حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ، فَيَقُولُ اللهُ تَعَالَى لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي، رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي حَتَّى أُهَرِيقَ دَمُهُ "سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہمارا رب دو آدمیوں پر تعجب فرماتا ہے: ایک وہ شخص جو اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے محبوب اور اہل خانہ کو چھوڑ کر نماز کے لیے اٹھ کھڑا ہو، تو اللہ عزوجل اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کو دیکھو، وہ اپنے بستر اور لحاف سے، اپنے محبوب اور اہل خانہ سے (اٹھ کر) نماز کی طرف آیا، اس چیز کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس چیز کے خوف سے جو میرے پاس ہے۔ اور دوسرا وہ شخص جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے، پھر شکست کھا جائے، پھر اسے یہ معلوم ہو کہ شکست کھانے میں اس پر کیا (وبال) ہے اور واپس لوٹنے میں اسے کیا (اجر) ملے گا، تو وہ لوٹ جائے یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا جائے۔ تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کو دیکھو، وہ اس چیز کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس چیز کے خوف سے جو میرے پاس ہے، واپس لوٹ آیا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“