حدیث نمبر: 10312
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْمُسَاوِرِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَيْفَ أَنْتُمْ وَرُبُعُ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَكُمْ، وَلِسَائِرِ النَّاسِ ثَلَاثَةُ أَرْبَاعِهَا؟» قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «كَيْفَ أَنْتُمْ وَثُلُثُهَا؟» قَالُوا: ذَاكَ أَكْثَرُ، قَالَ: «كَيْفَ أَنْتُمْ وَالشَّطْرُ؟» قَالُوا: ذَاكَ أَكْثَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَهْلُ الْجَنَّةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ، أَنْتُمْ مِنْهَا ثَمَانُونَ صَفًّا»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب جنت والوں کا چوتھائی حصہ تمہارا ہو اور باقی تین چوتھائی سب لوگوں کے لیے ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب جنت والوں کا تہائی حصہ تمہارا ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: یہ تو زیادہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب آدھا حصہ تمہارا ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: یہ تو اور بھی زیادہ ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت والوں کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، جن میں سے اسی صفیں تم میں سے ہوں گی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10312
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 168، حدیث 10350