المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الاختلاف عن الأعمش في حديث عبد الله بن مسعود أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بقتل حية بمنى " باب: اعمش سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اختلاف کہ نبی کریم ﷺ نے منیٰ میں ایک سانپ کے مارنے کا حکم دیا
حدیث نمبر: 10122
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الْأَعْرَجُ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى، فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ وَالْمُرْسَلَاتِ، فَإِذَا هُوَ بِحَيَّةٍ، فَطَلَبُوهَا فَفَاتَتْهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَقَدْ وُقِيتُمْ شَرَّهَا كَمَا وُقِيَتْ شَرَّكُمْ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم منیٰ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ آپ پر سورۃ ”والمرسلات“ نازل ہوئی، اسی دوران اچانک ایک سانپ نظر آیا، لوگوں نے اسے پکڑنا چاہا مگر وہ نکل گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں اس کے شر سے بچا لیا گیا جیسے اسے تمہارے شر سے بچا لیا گیا۔“