المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10084–10095) باب: (احادیث 10084 تا 10095)
حدیث نمبر: 10095
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: خَرَجْتُ فِي حَاجَةٍ وَبَعْضُنَا يُسَلِّمُ عَلَى بَعْضٍ فِي الصَّلَاةِ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَسَلَّمْتُ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَقَالَ: «إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک کام کے لیے نکلا جبکہ ہم نماز میں ایک دوسرے کو سلام کہہ دیا کرتے تھے، پھر جب میں واپس آیا تو میں نے سلام کیا تو آپ نے جواب نہ دیا اور فرمایا: ”بے شک نماز میں ایک مشغولیت ہے۔“