المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن باب: جس نے روایت کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نہیں تھے
حدیث نمبر: 10075
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيِّ، عَنْ أَبِي الْجَارُودِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ يَرْفَعُهُ قَالَ: «لَا يُعْجِبْكَ رَحْبُ الذِّرَاعَيْنِ بِالدَّمِ؛ فَإِنَّ لَهُ عِنْدَ اللهِ قَاتِلًا لَا يَمُوتُ، وَلَا يُعْجِبْكَ امْرُؤٌ كَسَبَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ، فَإِنْ أَنْفَقَ مِنْهُ لَمْ يُقْبَلْ مِنْهُ، وَإِنْ أَمْسَكَ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ مَاتَ وَتَرَكَهُ كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں وہ شخص اچھا نہ لگے جو خون بہانے میں کھلے بازو رکھتا ہو (کثرت سے قتل کرتا ہو)؛ کیونکہ اللہ کے ہاں اس کا ایک ایسا قاتل مقرر ہے جو کبھی نہیں مرے گا، اور تمہیں وہ آدمی اچھا نہ لگے جس نے حرام مال کمایا ہو، اگر وہ اس میں سے خرچ کرے تو اس سے قبول نہیں کیا جائے گا، اور اگر روک رکھے تو اس میں اس کے لیے برکت نہیں دی جائے گی، اور اگر مر کر اسے چھوڑ جائے تو وہ اس کا جہنم کی طرف زادِ راہ بن جائے گا۔“