کتب حدیث › المعجم الأوسط › ابواب › باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ازہر ہے۔
❮
❯
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ زُفَرَ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا أَبُو أَسْلَمَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْفِهْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكُحُولِ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَزْهَرُ بْنُ زُفَرَ .
ترجمہ
سیدنا حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وقفے وقفے سے (ناغہ کر کے) ملاقات کیا کرو، اس سے محبت بڑھے گی۔“
مکحول رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف سلیمان بن ابی کریمہ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور سلیمان رحمہ اللہ سے صرف محمد بن مخلد رحمہ اللہ نے، جبکہ اس کی روایت کرنے میں ازہر بن زفر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 3052
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف سليمان بن أبي كريمة
تخریج حدیث «قال البخاري: وكأن البخاري رمز بالترجمة إلى توهين الحديث المشهور زر غبا تزدد حبا «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 514»»
«قال ابن عدي: لسليمان بن أبي كريمة غير ما ذكرت وليس بالكثير وعامة أحاديثه مناكير «الكامل في الضعفاء، ج 4، ص 250»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5520، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3535، والطبراني فى «الصغير» برقم: 296»
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ زُفَرَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ أَبُو أَسْلَمَ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَصْحَابِ الْأَعْرَافِ ؟ فَقَالَ : قَوْمٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَهُمْ عُصَاةٌ لِآبَائِهِمْ ، فَمَنَعَتْهُمُ الشَّهَادَةُ أَنْ يَدْخُلُوا النَّارَ ، وَمَنَعَتْهُمُ الْمَعْصِيَةُ أَنْ يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ ، فَهُمْ وُقُوفٌ عَلَى سُورٍ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ ، حَتَّى تَذُوبَ شُحُومُهُمْ وَتَذْبُلَ لُحُومُهُمْ ، حَتَّى يَفْرُغَ اللهُ مِنْ حِسَابِ الْخَلَائِقِ ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ حِسَابِ الْخَلَائِقِ تَغَمَّدَهُمْ بِرَحْمَةِ مِنْهُ ، فَأُدْخِلُوا الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے اصحابِ اعراف کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے جبکہ وہ اپنے والدین کے نافرمان تھے؛ پس ان کی شہادت نے انہیں جہنم میں جانے سے مانع کر دیا اور ان کی نافرمانی نے انہیں جنت میں داخل ہونے سے روک دیا، چنانچہ وہ جنت اور دوزخ کے درمیان ایک فصیل پر ٹھہرے رہیں گے یہاں تک کہ ان کی چربی پگھل جائے اور ان کا گوشت خشک ہو جائے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کے حساب کتاب سے فارغ ہو جائے۔ پھر جب وہ حسابِ خلائق سے فارغ ہو جائے گا تو انہیں اپنی خصوصی رحمت سے ڈھانپ لے گا اور وہ جنت میں داخل کر دیے جائیں گے۔“
اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے عبدالرحمن رحمہ اللہ نے، اور عبدالرحمن رحمہ اللہ سے صرف محمد بن مخلد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، نیز سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔
حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 3053
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 666، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4644»